ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام کو کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طور پر ہوائی اڈوں، سڑکوں کے مسائل تھے، صورتحال میں بہتری لا رہے ہیں، تمام وسائل کو متحرک کر دیا ہے، ریاست اپنا کام کر رہی ہے۔
ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8ہزار 574 ہو گئی جبکہ شام میں اموات کی تعداد 2 ہزار 662 ہے۔