قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا۔
دمشق ہوائی اڈے پر شامی حکام اور شام میں پاکستان کے سفیر شاہد اختر نے خصوصی طیارے کا استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ خصوصی طیارہ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا ہے، بیشتر امدادی سامان خیموں اور کمبلوں پر مشتمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو پاکستان سے دوسرا خصوصی طیارہ مزید امدادی سامان لے کر شام پہنچے گا۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ غذائی اور طبی سامان پر مشتمل ہوگی۔
سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مصیبت کی گھڑی میں اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔