• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مرتبہ دسویں میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

دسویں جماعت کے امتحان میں دو مرتبہ فیل ہونے پر بھارت میں طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانچکولا میں پیش آیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنے گھر میں ہی خودکشی کی۔

سرکاری اسکول کی یہ طالبہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں جبکہ والد آرمی کنٹونمنٹ میں سنیٹری ورکر ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق والدین نے بچی کی لاش اس کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی۔ دونوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کی بعد ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم اس کے گھر پہنچ گئی۔ 

لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید