• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سوزوکی، 13 سے 17 فروری تک آپریشن بند کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انونٹری مسائل کے باعث پاک سوزوکی نے ایک بار پھر 13 سے 17 فروری تک آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے

 پی ایس ایکس کو بھیجے جانے والے نوٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سی کی پابندی اورانونٹری مسائل کی وجہ سے کمپنی کی درآمد متاثر ہورہی ہے

 اس لئے 13 سے 17 فروری تک پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے جنوری میں 2 مرتبہ ایک ایک ہفتے کے لئے آپریشن معطل کیا تھا ،کمپنی کے مطابق پاک سوزوکی کا موٹرسائیکل آپریشن جاری رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید