ممبئی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود بڑھانے کی رفتار سست کرتے ہوئے اس میں معمولی اضافے کا اعلان کردیا ہے، شرح سود بڑھا کر 6.50 کر دی گئی ہے تاہم متنبہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی بدستور برقرار ہے جس سے ملکی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے. بھارتی مالی سال کے آخری پالیسی اجلاس میں مرکزی بینک سے بینکوں کے قرض کا بھاؤ 25 بیسسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔