• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے عطیہ خون کیمپوں کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے پشاور پبلک ہائی سکول اینڈ کالج، جامع مسجد حضرت بلال شاہ عالم، مارکس کمپنی حیات آباد، کرافٹ ڈینٹل یونیورسٹی ٹاؤن اور اس کے علاوہ کوہاٹ روڈ اور دیگر عوامی مقامات پر عطیہ خون کیمپ لگائے گئے،اس دوران لوگوں نے درجنوں بیگ خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمد الیاس، عثمان علی شاہ، معاونین منظور خان اور اکرام خان شامل تھے کو انور شاد اور علاقہ عمائدین کا تعاون حاصل رہا۔
پشاور سے مزید