پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے اپنے دوست ارسلان خان کو گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش کردی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کو فلمی انداز میں شادی کی پیشکش کی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان ارسلان خان کے ساتھ ایک مقام پر ہوتی ہیں جہاں عقب میں بھارتی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے شاہ رخ خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’پیار دوستی ہے، اگر وہ میری سب سے اچھی دوست نہیں بن سکتی تو میں اس سے کبھی پیار کر ہی نہیں سکتا، کیونکہ پیار دوستی ہے‘۔
اس کے بعد اداکار ہرتیک روشن اور کترینہ کیف کی فلم بینگ بینگ کا گانا ’ایسی کیا چلی ہوا‘، اداکارہ سونم کپور اور اداکار دھانوش کی فلم رانجھنا کا ٹائٹل سانگ ’رانجھنا ہوا میں تیرا‘، اور امریکی گلوکار برنو مارس کا گانا ’میری یو‘ پر ڈانس کرکے اداکار ارسلان خان کو شادی کی پیشکش کی۔
روایت سے ہٹ کر اداکارہ حرا خان خود گھٹنوں پر بیٹھ کے گلاب کے پھولوں کا گلدستہ اور انگھوٹھی دیتے ہوئے ارسلان خان سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں ایک موقع دیں گے بالکل اسی طرح خوشیاں دینے کا جس طرح انہوں نے حرا خان کو ہرمشکل وقت میں خوش رکھا۔
حرا خان کا یہ انداز دیکھ کر ارسلان خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آجاتے ہیں اور انگھوٹھی پہن کر اداکارہ کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں۔
اداکارہ حرا خان کی جانب سے روایت سے ہٹ کر خود شادی کے لئے پیشکش دینے کا فلمی انداز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کوب وائرل ہو رہی ہے۔
اسی وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں ارسلان خان بھی تبصرہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بھی حرا خان سے شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔