• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان جان کو 12 ہزار گیس کا بل دیکھ کر دھچکا لگ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ناصر خان جان کو 12 ہزار گیس کا بل موصول ہوا تو اسے دیکھ کر بلبلا اُٹھے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رواں ماہ موصول ہونے والے گزشتہ ماہ کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 12 ہزار کا سوئی ناردرن گیس کا بل، ناقابل یقین ہے۔ میں اپنی بیوی اور ایک چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتا ہوں، یہ بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق بھی تصور کیے جاتے ہیں۔







ناصر خان جان اس سے قبل بھی کئی بار ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا شکوا کرچکے ہیں اور اس مہنگائی کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 10 برس سے اپنی ویڈیوز کی فیس نہیں بڑھائی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید