• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی پیڈیا کی بندش پر وفاقی وزیر آئی ٹی کی زیر صدارت اجلاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وکی پیڈیا کی بندش پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہوگی، ویب سائٹ بندش کا مطلب ڈیجیٹل دنیا سے رابطہ منقطع اور سماجی و معاشی نقصان کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام کے مخالف ہیں جس سے ملک کی تعمیر و ترقی کا عمل مفلوج ہوتا ہو، عوام میں شعور بیدار کیا جائے کہ غیر اخلاقی اور مذہبی منافرت والی ویب سائٹس کو وزٹ نہ کریں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی اے حکام کسی جانب سے ملی ہدایات پر وزارت قانون سے تجاویز طلب کر سکتے ہیں، قانون میں ایسی ترامیم کی ضرورت ہے جس سے ویب سائٹ کی مکمل بندش کوئی نہ کر سکے۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وکی پیڈیا کھولنے کی تائید کرتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے شرکت کی۔

سیکرٹری آئی ٹی محسن مشتاق،لیگل،ٹیلی کام کے ممبرز اور پی ٹی اے حکام بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید