• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

سوشل میڈیا پر معروف گلوکار چاہت فتح علی خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ایک گانا بنایا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

چاہت فتح علی خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے تیار کردہ گانوں کی ویڈیوز شیئر کرواتے رہتے ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اب پی ایس ایل کے آفیشل گانے کی ریلیز سے قبل چاہت فتح علی خان کے ترانے پر پی ایس ایل کو مقبول ترین ترانے دینے والے علی ظفر نے بھی ردعمل دیا۔

علی ظفر نے ترانے کے لیرکس کی ایک سطر لکھی ’ہر جھنڈے میں اک ڈنڈا ہے‘ تحریر کی اور ساتھ لکھا کہ شاید یہ نہیں جانتا کہ یہ کتنی بڑی بات کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2016 میں ’اب کھیل کے دکھا‘ گایا تھا، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2017 میں’اب کھیل جمے گا‘ گایا تھا جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 2018 میں ’دل سے جان لگا دے‘ گایا تھا۔

علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کے اِن تمام ترانوں کو شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا  ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید