لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں مسلح شخص سے پستول برآمد کرلی گئی ہے۔
مسلح شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدر نصر اللّٰہ خان ہے۔
مسلح شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا پستول لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
برآمد کی گئی پستول اور اسلحہ لائسنس بھی پولیس کے قبضے میں ہے، پولیس کی طرف سے لائسنس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔