• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود میمن—جنگ فوٹو
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود میمن—جنگ فوٹو

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کرتے ہوئے اسٹیڈیم کراچی کے قریب ہی چائنا گرونڈ میں پارکنگ بنا دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کے لیے سیکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سیکیورٹی کے عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مقصود احمد نےبتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیاء ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا جبکہ وی آئی پیز نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، گاڑی پارک کرنے کے لیے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ ضرور دکھانا ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید