عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہاں بچہ سقہ کی حکومت نہیں چل سکتی،نوازشریف کو مشورہ ہے کہ وہ ٹی او آر کو من و عن تسلیم کرلیں۔
شیخ رشید نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ستمبر تک یہ کھیل ایک طرف ہوجانا چاہیے،دھرنے کے وقت ساری پارٹیاں نواز شریف کےساتھ تھیں،ماروی میمن اور دانیال عزیز مشرف کے ترجمان ہوا کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ویژن فیل ہو چکا ہے ،ہماری نظریں آسمان کی طرف ہیں،عمران خان ساتھ دیں نہ دیں میں طاہرالقادری کا ساتھ دوں گا،اسمبلیوں میں آصف زرداری کا کنٹرول ہے ،بلاول عوام میں ہے ۔