• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پر امریکی غباروں کی پرواز کا دعویٰ غلط ہے، ترجمان امریکی قومی سلامتی

امریکا نے چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اسکی فضائی حدود میں امریکی غباروں کی پرواز کے بیان کی تردید کردی۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے کہا کہ بیجنگ کا چین پر امریکی غباروں کی پرواز کا دعویٰ غلط ہے۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے غبارے چین کی فضائی حدود میں پرواز نہیں کر رہے۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے اب تک 10 امریکی غباروں نے بلا اجازت چینی فضائی حدود میں پرواز کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی طیاروں نے کینیڈا کی سرحد کے نزدیک فلائنگ اوبجیکٹ کو مار گرایا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا رواں ماہ فضائی حدود میں ناقابل شناخت 4 فلائنگ اوبجیکٹس کو گرا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید