• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیر ی پر مشتمل بینچ بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض عائد کر رکھا ہے، اعتراض میں کہا گیا کہ عمران خان نے تاحال بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائی۔

فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کی تھی۔

عدالت نے ساتھ ہی عمران خان کو 15 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دے کر عمران خان کو صحتیاب ہونے تک وڈیو لنک پر حاضری لگانے کی اجازت دی جائے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے بطور پٹیشنر بائیومیٹرک تصدیق نہ کروانے سمیت متعدد اعتراضات عائد کیے ہیں۔

وکلا کی استدعا پر درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید