• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مظاہروں کے دوران گرفتار درجنوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار درجنوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے گرفتار ہزاروں مظاہرین کی معافی کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہا کیے جانے والوں میں زیر حراست ہائی پروفائل افراد بھی شامل ہیں۔

جنہیں رہائی ملی ہے ان میں فلمساز محمد رسولوف، فرانسیسی ایرانی محقق فریبا عدیلخہ، کئی مشہور سماجی کارکن اور فوٹوگرافر نوشین جعفری شامل ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی معافی اور رہائی عوام میں حکومت مخالف تناؤ کو کم کرنے کی کوشش ہے۔

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف ملک بھر میں عوامی احتجاج چار ماہ سے زیادہ جاری رہا۔

ایران میں گذشتہ برس ستمبر میں اسکارف  قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں انتقال کر گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید