ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں 16 فروری کو بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا جس سے متعلق کھلاڑیوں نے بھی اپنے پیغامات جاری کیے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے، بروقت تشخیص ہو تو علاج ممکن ہے۔
لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ کینسر سے دنیا بھر میں لوگ متاثر ہوتے ہیں، کینسر سے لڑنے کے لیے صبر اور فیملی کا ساتھ چاہیے ہوتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کو نارمل زندگی جینے کا موقع نہیں ملتا۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کہا کہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے اس موذی مرض سے لڑنے کے جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے لیے پیغام ہے، لڑتے رہیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔