سابق وزیراعظم عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی اور حوصلے و جرات مندی کو سراہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے شیخ رشید کل زمان پارک پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار شیخ رشید کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔