گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے، ایونٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اُنہوں نے یہ بات نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔
کراچی میں پولیس آفس پر حملے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔