• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلامیہ کالج کے چوکیدار کے ہاتھوں پروفیسر قتل

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کیا۔

پولیس نے مقتول پروفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ترجمان اسلامیہ کالج پشاور کے مطابق چوکیدار کے ساتھ پہلے سے لیکچرار کا جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر لیکچرار کو قتل کر دیا۔

اسلامیہ کالج کےترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتول لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید