بیونس آئرس(اے پی پی) فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے انکشاف کیا ہے کہ یورپین فٹ بال مقابلوں میں ڈراز نکالنے کی غرض سے جو گرم اور سرد بالز استعمال کر کے دھاندلی کی جاتی ہے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں۔ میرے 18 سالہ دور میں کبھی بھی فیفا ایونٹس کے ڈراز میں دھاندلی نہیں ہوئی تاہم میں نے یورپین مقابلوں کے ڈراز میں دھاندلی ہوتے دیکھی ہے۔