• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی صدر بشار الاسد کا دورہ عمان، سلطان ہیثم سے مسقط میں ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔ مسقط سے عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شامی صدر کا مسقط ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ 

اس موقع پر ایئرپورٹ پر سلطنت عمان اور شام کے قومی ترانے بجائے گئے۔ شام کے صدر نے سلطان عمان ہیثم بن طارق سے مسقط کے البرکہ العامرہ شاہی محل میں ملاقات کی۔ 

سلطان ہیثم نے شامی صدر بشار الاسد سے شام میں زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ شام کے صدر سلطنت عمان سے متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید