معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کر لی۔
ارشاد بھٹی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
سما راج نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو کے آغاز میں پہلے دولہا اور دلہن کو نکاح نامے پر سائن کرتے اور آخر میں بادشاہی مسجد کے سامنے ریسٹورنٹ میں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا۔
سما راج نے مزید لکھا کہ ہم نے اللّٰہ کی مرضی سے شادی کی ہے، اللّٰہ ہمیں اس دنیا میں اور پھر جنت میں بھی ساتھ رکھے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ طویل علالت کے بعد 2022ء میں انتقال کر گئی تھیں۔