• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائستہ لودھی نے ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

ڈاکٹر شائستہ لودھی—فائل فوٹو
 ڈاکٹر شائستہ لودھی—فائل فوٹو

معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بغیر ڈائٹ اور ورزش کیے ایک کلو گرام وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے ان سے وزن کم کرنے کے کے بارے میں ایک سوال پوچھا۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسان کے لیے نمک کا استعمال ضروری ہے لیکن نمک استعمال کرتے ہوئے اس کی مقدار اور معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نمک کا زیادہ استعمال بھی انسان کا وزن بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔

اُنہوں نے بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور اسے کم کرنا چاہتے ہیں وہ گھر پر ایک آسان سا تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ کھانے میں سفید نمک کا استعمال کرنا بند کر دیں، اس طرح صرف 3 دن میں آپ اپنا 1 کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔

شائستہ لودھی نے مزید بتایا کہ کھانے کی ٹیبل پر سفید نمک کی جگہ پنک سالٹ کو لے آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید