• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مداحوں کےلیے بری خبر آگئی۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے، اسکین کے بعد لیام ڈاسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔

لیام ڈاسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید