• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا یوکرین کیلئے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

وزیراعظم جاپان فومیو کشیدا۔
وزیراعظم جاپان فومیو کشیدا۔

جاپان نے یوکرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ جاپان ایسی پوزیشن میں ہے کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کیلئے دنیا کی کوششوں کی رہنمائی کرسکے اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک آزاد بین الاقوامی نظام قائم کرے۔

قبل ازیں ٹوکیو نے کیف کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت اور 70 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں ادویات اور غذا بھی شامل تھیں۔

جاپان نے بھی مغربی اتحادیوں کی طرح روس پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے ساتھ جی 7 رہنماؤں کی ایک آن لائن سمٹ کی میزبانی کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید