سکھر(بیورو رپورٹ)ریس کورس روڈ پر کھڑی خالی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ اتنی شدید تھی کہ لوگ اس کے قریب بھی نہیں پہنچ پارہے تھے جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ، فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوچکی تھی۔آگ لگنے کی وجہ گاڑی میں وائرنگ کی خرابی بتائی جاتی ہے۔