سیالکوٹ( نمائندہ جنگ )انٹی کرپشن پولیس نے ایک لاکھ روپے رشوت لینے والے لوکل گورنمنٹ کے ڈرافتس مین کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھیکدار محمد بشیر نے انٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی کہ بل پاس کرنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈرافٹس مین اصغر علی نے اس سے ایک لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا ہے جس میں ہزسے 80ہزار روپے رشوت لے چکا تھے تھا مزید 20 ہزار باقی تھے کہ میں رشوت نہ دینا چاہتا ہوں ریڈ کروا کر اسے گرفتار کروانا چاہتا ہوں جس پر انٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر رانا محمد الیاس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چوہدری محمد یوسف اوجلہ کے احکامات پر سول جج شیر افگن کے ہمراہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفتر چھاپہ مار کر ڈرافٹ میں اصغر علی کو رشوت کے نشان زدہ نوٹ 20ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔