اومان نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا، اسرائیلی مسافر طیارے بھی گزر سکیں گے۔
اومان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مطلوبہ شرائط پوری کرنے والی تمام ایئرلائنز کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلطنتِ اومان 1944 کے شکاگو کنونشن پر عمل کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ ملک کی فضائی حدود ان تمام ایئرلائنز کیلئے کھول دی جائے گی جو اتھارٹی کی شرائط پوری کریں۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلائی کوہن نے اپنے اومانی ہم منصب سلطان حیثم بن طارق کا شکریہ ادا کیا۔
فیصلے کے بعد سے اسرائیلی ایئرلائنز بھی ایشیا کیلئے اومان کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گی، یہ راستہ ان کا فضائی سفر مختصر کر دے گا۔
اہلائی کوہن نے کہا کہ یہ اسرائیل کی معیشت اور اسرائیلی مسافروں کیلئے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔