ماہرین فلکیات نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دور کائنات میں حیرت انگیز 6 کہکشائیں دریافت کرلیں، جو کائنات کو تخلیق کرنے والے بگ بینگ کے 500 سے 700 ملین سال کے درمیان موجود تھیں۔
یہ دریافت کہکشاؤں کی ابتدا کے بارے میں موجودہ نظریات کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔
سائنسی جرنل نیچر میں شائع نئی تحقیق کے مطابق اسپیس آبزر ویٹری نے 6 بڑی کہکشاؤں کا انکشاف کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ توقع سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔ کہکشائیں اتنی بڑی ہیں کہ وہ کائنات میں ابتدائی کہکشاؤں کی نمائندگی کرنے والے 99 فیصد ماڈلز سے متصادم ہیں۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ اس کا مطلب ہے کہ سائنس دانوں کو اس بات پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کہکشائیں کیسے بنیں اور کیسے تیار ہوئیں۔