• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹر گر گیا، مشیر ہلاک

ایران کے وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر ملک کے جنوب مرکزی علاقے میں گر گیا، ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی اور 11 دیگر افراد سوار تھے۔

حادثے میں وزیر کھیل کا مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوگیا، جبکہ وزیر کھیل کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کرمان صوبے کے علاقے بافٹ کے اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ گر گیا۔

کرمان کے گورنر محمد مہدی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی میں یورپی یونین نے حامد سجادی پر پابندیا عائد کی تھیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید