بارکھان واقعے کے بعد بازیاب کرائی جانے والی خاتون گراں ناز اور 5 بچوں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔
رہنما مری اتحاد جہانگیر مری نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارکھان واقعے کے بازیاب مغوی کوئٹہ میں ہمارے پاس پہنچ گئے ہیں۔
جہانگیر مری نے بتایا کہ بازیاب کرائے گئے مغوی ابھی مری اتحاد کے عمائدین کے پاس ہیں، واقعے کے حوالے سے ہمارے مطالبات تقریباً پورے ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایوانِ قلات میں جرگے کے معتبرین دھرنے میں آئیں گے، جن کی مشاورت سے دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب اپنی بازیاب ہونے والی بیوی اور بچوں کو دیکھ کر خان محمد مری اشک بار ہو گیا۔
واضح رہے کہ بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں کے ہمراہ مری اتحاد کا کوئٹہ میں دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔