پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام ایئر پورٹس کا سالانہ آڈٹ شروع کر دیا ہے۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق سی اے اے کا شعبہ ایس کیو ایم ایس تمام ایئر پورٹس کا آڈٹ کر رہا ہے۔
ذرائع سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹ کا آڈٹ ہو گا۔
سی اے اے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئر پورٹس کا سالانہ آڈٹ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت لازمی ہوتا ہے۔
ذرائع سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی اے اے کا شعبہ ایس کیو ایم ایس آڈٹ کے دوران ایئر پورٹس پر خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔