• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہاں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ اسپیکر کسی کو ریلیف نہیں دیتے، میں نے دو اسیر ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کہا جاتا ہے بات نہیں کرنے دی جاتی، ہم نے طے کیا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض نہیں ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور کیا گیا، اس لیے اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا، ان قواعد سے ہٹ کر کسی کو نکتہ اعتراض نہیں ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید