• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سالمیت کی پالیسی ایوانوں میں نہیں بند کمروں میں بن رہی ہے، فضل الرحمان


فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی پالیسی ایوانوں میں نہیں بلکہ بند کمروں میں بنائی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، ایک سال سے دیکھ رہا ہوں حکومت کی طرف سے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کوئی حکومت نہیں ہے، یہاں کی سڑکیں اور گلیاں مسلح افراد کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے قانون پاس ہو رہے ہیں لیکن ملک ہوگا تو قانون نافذ ہو گا، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، افغانستان میں ہمارے جرگے جاتے تھے میں خود انتخابات سے پہلے وزارت خارجہ کی بریفنگ سے افغانستان گیا، افغان حکومت نے ایک ایک نکتے پر آمادگی ظاہر کی لیکن اس عمل کو کس نے سبوتاژ کیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے فیصلے اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں ہوتے ہیں، ہماری معیشت عالمی اداروں کے حوالے کر دی گئی، جسے آئی ایم ایف کنٹرول کرتا ہے، اس وقت بین الاقوامی ادارے پاکستان میں مداخلت کر رہے ہیں اور ہمارے پاؤں باندھ کر ہمیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید