• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ صدیقی کا نواز الدین پر بچے چھیننے کی کوشش کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر نواز الدین صدیقی پر بچوں کو چھیننے کی کوشش کرنے کا الزام لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے نے روتے ہوئے شوہر پر الزام لگایا۔

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں اداکار کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا اور آج ویڈیو پیغام میں بچوں کو چھیننے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ نواز الدین نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے عدالت میں میرے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

عالیہ صدیقی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میں نے اداکار کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے روتے ہوئے کہا کہ نواز الدین اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننا چاہتا ہے، اس کا بچوں کی پرورش میں کوئی کردار نہیں، وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ باپ ہونا کیا ہوتا ہے۔

نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کے دو بچے بیٹی شوریٰ اور بیٹا یانی ہیں، انہوں نے مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اداکار نے ان کی تحویل کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

عالیہ نے مزید کہا کہ جس نے کبھی بچوں کو محسوس ہی نہیں کیا، پیٹ میں نہ ہی ہونے کے بعد، اُسے تو یہ بھی نہیں پتا کہ یہ بڑے کیسے ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بچوں کو مجھ سے چھین کر آج اپنی طاقت سے یہ بات دکھانا چاہتا ہے کہ وہ اچھا باپ ہے، وہ اچھا نہیں بلکہ بزدل باپ ہے جو ایک ماں سے اُس کے بچے چھیننا چاہتا ہے، یہ طاقت کا غلط استعمال ہے۔

عالیہ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ تم اپنی طاقت سے لوگوں کو خرید سکتے ہوں لیکن مجھ سےمیرے بچے نہیں چھین سکتے، بتاؤ مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھوں گے؟ میرے بچے کیا تمہارے ساتھ رہ لیں گے؟ بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ باپ کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا اداکار جو عظیم بننے کی کوشش کر رہا ہے، اس کی سنگدل ماں میرے بچوں کو ناجائز کہتی ہے اور یہ شخص چپ رہتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید