• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن از خود نوٹس، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات سامنے آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کی جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں تاخیر پر لیے گئے از خود نوٹس کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات سامنے آگئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کر دیا جبکہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکریٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرار داد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا، بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرار داد پاس کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی باڈی کے17 ممبران میں سے 9 عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہیں جبکہ 8 منتخب ممبران حامد خان گروپ سے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر ازخود نوٹس لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید