• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں کابینہ پنجاب نے پی ایس ایل کیلئے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کر لی، ذرائع

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں مرحلے کیلئے پی سی بی کو 50 کروڑ دینے سے معذرت کرلی۔

پنجاب کی نگران کابینہ نے پی ایس ایل میچز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی۔

 نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس  لاہور میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں پنجاب کابینہ نے حتمی فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 45 کروڑ روپے پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر لگا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید