• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ فرید یونیورسٹی، فورٹ منرو کیڈٹ کالج، بہاولپور ویٹرنری یونیورسٹی کیلئے رقم مختص

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے نئے مائی سال کے صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کی اپ گریڈیشن اور قیام اور مرمت پر اربوں روپے مختص کئے ہیں۔جبکہ ضلع ملتان کے واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے 62 منصوبوں کےلئے  رقم مختص کر دی گئی ہے بجٹ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رشیدہ ضلع ملتان کی اپ گریڈیشن کے لئے  55لاکھ روپے، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بستی اسلام آباد قادر پور راں کی اپ گریڈیشن کے لئے 25لاکھ روپے، گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول ملتان کی مرمت کے لئے 25لاکھ روپے، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کی مرمت کے لئے 25لاکھ روپے گورنمنٹ پرائمری سکول کریالی پور کو مڈل کا درجہ دینے کے لئے 36لاکھ 35ہزار روپے، بستی جج موضع اعظم ہانس میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے قیام کے لئے 40لاکھ روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول خان واہ کو مڈل کا درجہ دینے کے لئے 40لاکھ روپے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مرداں پور کی اپ گریڈیشن کے لئے 40لاکھ روپے، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نانڈلہ کو ہائی سکول کا درجہ دینے کے لئے 60لاکھ روپے، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول قاسم بیلا کو ہائی کا درجہ دینے کے لئے 60لاکھ روپے، گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول سکندر آباد کے لئے 82لاکھ 60ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونین کونسل127، قاسم بیلہ ملتان کے قیام کے لئے ایک کروڑ روپے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی تلاں لودھراںکے لئے23لاکھ 44ہزار روپے گورنمنٹ گرلز اور بوائز پرائمری سکول جھوک دتہ موضع پوٹلہ لودھراں کی اپ گریڈیشن کے لئے 23لاکھ 44ہزار روپے، ضلع ملتان کے سکولوں میں بنیادی سہولتوں کے لئے 15کروڑ روپے، ضلع لودھراں کے سکولوں میں بنیادی سہولتوں کے لئے15کروڑ روپے، ضلع خانیوال کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے  5کروڑ روپے، ضلع وہاڑی کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے 45کرور روپے، ضلع ڈیرہ غازی خان کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے 35کروڑ روپے ضلع راجن پور کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کو پورا کرنے کے لئے 30کروڑ روپے، ضلع مظفرگڑھ کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے10کروڑ روپے، ضلع لیہ کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے 15کروڑ روپے، ضلع بہاولپورکے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے 15کروڑ روپے، ضلع بہاولنگر کے سکولوں کی بنیادی سہولتوں کے لئے15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبائی بجٹ میں جاری منصوبوں کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قادر پور راں کے قیام کے لئے 4کروڑ 33لاکھ 38ہزار روپے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بستی ملوک ملتان کے لئے ایک کروڑ 70لاکھ 41ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مظفرآباد ملتان کے لئے 4کروڑ 58لاکھ 57ہزار روپے، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کچا کھوہ خانیوال کے لئے 5کروڑ 35لاکھ 69ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کرم پور ضلع وہاڑی کے لئے 3کروڑ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈیرہ غازی خان کے لئے 2کروڑ 81لاکھ 64ہزار گورنمنٹ ڈگری کالج عمر کوٹ تحصیل روجھان کے لئے 4کروڑ 77لاکھ 15ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فاضل پور ضلع راجن پور کی تعلیم کے لئے 3کروڑ 63لاکھ 48ہزار روپے ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج رنگ پور ضلع مظفرگڑھ کے لئے ایک کروڑ 93لاکھ23ہزار روپے، گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج بہاولپور کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے متعدد کالجوں کی بنیادی سہولتوں کو پورا کرنے کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں بجٹ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونگی نمبر14کی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ  50لاکھ روپے، گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج ممتاز آباد ملتان کی بنیادی سہولتوں کے لئے 3کروڑ 23لاکھ 12ہزار روپے ، گورنمنٹ فاطمہ جناح ڈگری کالج معصوم شاہ روڈ ملتان کی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ50لاکھ روپے گورنمنٹ زینب خواتین ڈگری کالج چوک شہیداں ملتان کی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کرور 90لاکھ روپے، گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج چونگی نمبر6کی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 50لاکھ روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج دنیا پور کی بنیادی سہولتوں کے لئے ایک کروڑ 22لاکھ روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج لودھراں میں کلاس رومز اور لیب کی تعمیر کے لئے 40لاکھ 53ہزار روپے، گورنمنٹ کالج عبدالحکیم کی بنیادی سہولتوں کے لئے 3کروڑ25لاکھ 32ہزار روپے ، گورنمنٹ خواتین پوسٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی کی بنیادی سہولتوں کے لئے ایک کروڑ31لاکھ روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج ادکان والا بنگلہ تحصیل چیچہ وطنی کے قیام کے لئے 2کروڑ28لاکھ 71ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب پور ملتان کے قیام کے لئے 2کروڑ28لاکھ 71ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گیلے وال کے قیام کے لئے 66لاکھ 20ہزار روپے، گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج وہوا ڈیرہ غازی خان کے قیام کے لئے 2کرور 28لاکھ 71ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سناواں ضلع ڈیرہ غازی خان کے قیام کے لئے 34لاکھ 37ہزار روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ مٹھن ضلع راجن پور کے قیام کے لئے 2کروڑ 28لاکھ 71ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اڈا گجرات تحصیل کوٹ ادو کے قیام کے لئے 2کروڑ 28لاکھ 71ہزار روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج سناواں کے لئے 6کروڑ 25لاکھ 83ہزار روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج سمہ سٹہ کے لئے 21لاکھ 46ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونا والا حاصل پور ضلع بہاولپورکے قیام کے لئے 23لاکھ 7ہزار سروپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سمہ سٹہ کے قیام کے لئے 26لاکھ 80ہزار روپے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہیٹنگی(Hatagi)ضلع بہاولپور کے لئے 26لاکھ 61ہزار روپے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنگلہ پٹل والا تحصیل یزمان کے لئے 21لاکھ 62ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف جامعات اور ان کے سب کیمپس کے قیام کے لئے جو رقم مختص کی ہے اس میں خواتین یونیورسٹی ملتان کے لئے ایک کروڑ 10لاکھ 21ہزار روپے، جامعہ زکریا بہادر سب کیمپس لیہ کی عمارت کی توسیع کے لئے 10کرورڑروپے ، خواتین یونیورسٹی بہاولپور کے قیام کے لئے 25لاکھ 59ہزار روپے اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے قیام کے لئے ایک ارب 24کروڑ 72لاکھ 23ہزار روپے مختص کئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں نیو سکیم کے تحت متعدد نئے کالجز کے قیام کے لئے رقم مختص کی ہے۔ بجٹ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اڈا باغ بستی ملتان کے قیام کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے ، گورنمنٹ ڈگری کالج سردار پور تحصیل کبیروالا کے ہے ایک کروڑ 20لاکھ روپے اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیروزہ ضلع رحیم یار خان کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کے قیام کے لئے 2کروڑ50لاکھ روپے، گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور گورنمنٹ سکول برائے جسمانی معذور طلبہ ملتان کے لئے 4کروڑ 20لاکھ روپے، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دنیا پور ضلع لودھراں کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ23لاکھ 22ہزار روپے ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر خانیوال 22ہزار روپے ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر خانیوال کے قیام کے لئے ایک کروڑ75 لاکھ روپے، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر جہانیاں کی اپ گریڈیشن(مڈل سے ہائی) کے لئے ایک کروڑ23لاکھ 22ہزار روپے، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میاں چنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ23لاکھ 22ہزار روپے، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کبیروالا کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ23لاکھ 22ہزار گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر راجن پور کے قیام کے لئے ایک کروڑ32لاکھ 21ہزار روپے اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر خان پور ضلع رحیم یار خان کے قیام کے لئے بھی ایک کروڑ 32لاکھ 21ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ضلع ملتان کی شاہرات کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کے 17منصوبے رکھے ہیں جن کے لئے مجموعی طور پر 59کروڑ20لاکھ 86ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں بوسن روڈ کی بی زیڈ یو سے اڈہ ساہی چاون تک 21کلو میٹر سڑک کی کشادگی و بہتری اور کارپنٹنگ کے لئے 10کروڑروپے مختص کئے ہیں۔ سید فخرالدین ایکسپریس وے کے لئے 15کروڑ روپے، ہیڈ محمد والا تا ملتان کینٹ براستہ سورج میانی سڑک کی 6کلو میٹر کشادگی و بہتری کے لئے 5کروڑ43لاکھ 89ہزار روپے، چناب فلڈ بند تا بستی بلوچاں سوا کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 3لاکھ 81ہزار روپے، بستی ناظم آباد تا جواپی والا کے لئے  8لاکھ 91ہزار روپے مرمت روڈ صادق آباد آدھا کلو میٹر کے لئے 10لاکھ 58ہزار روپے،بستی بوسن تا ناصر نگر پی سی سی سڑک کے لئے ایک لاکھ 44ہزار روپے، مرمت بوسن روڈ تا چاہ اقبال والا 5لاکھ 30ہزار روپے پی سی سی سڑک بستی رشیدہ تا چاہ گاموں والا مظہر آباد نزد اڈہ بوسن6لاکھ 29ہزار روپے، دوبارہ تعمیر روڈ ہیڈ بوسن تا حیات راں شجاعباد کنال کے ساتھ کے لئے 3لاکھ 30ہزار روپے مرمت روڈ فرخ خان اور چاہ بکھو والا کے لئے 5لاکھ 86ہزار روپے، سورج میانی اور بنڈا سندیلہ پی سی سی سڑک کے لئے ایک لاکھ 57ہزار روپے، موضع عمر بستی اسلام آباد موضع نانڈلہ دین پور اور موضع چاہ میانی والا پی سی سی سڑک کے لئے 2لاکھ 32ہزار روپے، کشادگی و بہتری روڈ جامپور تا خان بیلہ منصبہ کے لئے 15کروڑ99لاکھ 59ہزار روپے، ممتاز آباد ریلوے اوورہیڈ برج تا بہاولپور بائی پاس ملتان سیکشن گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان تا بہاولپور بائی پاس 2.20کلو میٹر سڑک کی بحالی و بہتری کے لئے 4کروڑ 40لاکھ روپے اور شجاعباد ملتان سدرن بائی پاس کے پہلے مرحلے کے لئے دریائے چناب کے کنارہ تا پل سید والا یا ہٹی سیالاں براستہ خان گڑھ روڈ اور کنال لنک نارتھ سائیڈ شجاعباد منصوبے کے لئے 4کروڑ 20لاکھ روپے مختص کئے ہیں
تازہ ترین