• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچ کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہیں، سی سی پی او

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بتادیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ایس ایل میچ کی سیکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن اسکواڈ 107 اور پولیس رسپانس یونٹ کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کر رہی ہیں۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ایس ایل ٹیموں کے روٹ اور اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید