گجرات (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے اڈہ دھوریہ پر ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مذکورہ ہوٹل مالک لیاقت علی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے گرانفروش اشد مرتضی، محمد سرور، سلیمان، ملک نعمان، محمد ریاض، ابراہیم، ریاض، محمد آصف، شمریز، حق نواز اور خالد پرویز پر 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔