• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایلون مسک دیوتا بن گئے، پوجا کی جانے لگی

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

بھارت میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ایک سماجی تنظیم کے ارکان نے دیوتا بنا دیا اور پوجا بھی شروع کردی گئی۔ 

سیو انڈین فیملی فیڈریشن (ایس آئی ایف ایف) کے اراکین نے ایک پوجا کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ 

صارف نے تحریر کیا کہ کچھ لوگوں نے  بھارت کے شہر بنگلورو میں ایلون مسک کی پوجا کرنا شروع کردی۔ 

اس نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ مسک کو ’ووکاشورا‘ کو ختم کرنے والا دیوتا قرار دے رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق وکاشورا کی اصطلاح ووک کلچر سے نکالی گئی ہے جو ایسے لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ہر چیز بشمول تسلط/غلبے سے متعلق بھی سوال کرتے ہیں۔

ایلون مسک کی پوجا کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ٹوئٹر خرید کر آدمیوں کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے اظہار کی اجازت دی ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید