• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلِ علم خانقاہوں سے نکل کر میدانِ عمل میں قوم کی رہنمائی کریں، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ علم خانقاہوں اور دانش کدوں سے نکل کر میدانِ عمل میں قوم کی رہنمائی کریں۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور کہا کہ اہلِ علم سماج میں اقدار کے فروغ اور تحفظ کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ پاکستان ایک بے مثال تہذیبی اور دینی ورثے کے امین ہیں، ہمارے پاس کتاب اور سنت کی صورت میں ہدایت کا ابدی سامان موجود ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ دینِ مبین سماج، سیاست، معاشرت سے معیشت تک ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیرتِ رسول سے دنیوی و اُخروی نجات کے اسباب پیدا کرنا بطور ملت ہمارے ذمے ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام بندۂ مومن کو بندگی اور اقدار کے دائرے میں آزادئ فکر و عمل کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زوال کے اس دور میں سیرتِ رسول سے عروج کی راہ کشید کرنا امت کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرب و نصرت الہٰی سے پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے خطوط پر استوار کرنے کی محنت جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید