ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اقدامِ قتل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
پولیس نےہائیکورٹ کےتمام دروازے بند کردیے، وکلا کو بھی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ہے۔
ایف سی کے جوان بھی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر تعینات کیے گئے ہیں۔
عمران خان کی پیشی سے قبل کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کیا جائے گا، جبکہ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔
قیدی وین اور بکتر بند بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا دی گئی ہیں۔