لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر بیٹر سکندر رضا نے اپنے نام سے انڈر پاس بنائے جانے کی مداحوں کی خواہش پر ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ایک انڈر پاس کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر لکھا ہے کہ ’سکندر رضا انڈر پاس‘
اس صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ہم سب لاہوری چاہتے ہیں کہ سکندر رضا کے نام کا انڈر پاس بنایا جائے۔
سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے زمبابوے کے اسٹار کرکٹر سکندر رضا نے بھی اس صارف کا ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ خیال برا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 110 رنز سے شکست دی تھی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر سمٹ گئی تھی۔