• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مرتبہ انٹرنیٹ بند کرنے والا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک غیرملکی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 187 مرتبہ انٹرنیٹ کی بندش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 84 مرتبہ بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش ہوئی جس میں سے 49 مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام نے 49 مرتبہ شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی میں خلل ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے لوگوں پر آئے دن رابطوں سمیت دیگر پابندیاں نافذ کی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ بندش والے ملکوں کی فہرست میں یوکرین دوسرے نمبر پر ہے جس کی بڑی وجہ روسی فورسز کی جانب سے کم از کم 22 بار انٹرنیٹ تک رسائی بند کر دینا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید