• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوچکا، مریم اورنگزیب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوچکا۔

عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’تحریک اس وقت شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی خبریں سے مزید