چارسدہ (این این آئی) چارسدہ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم نجی مرکز میں علاج کی بجائے مریضوں کو منشیات دیئے جانے اوربچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی میں نشے میں مبتلا افراد کے لیے قائم بحالی مرکز پر چھاپے کے دوران نجی بحالی مرکز سے 508گرام ہیروئن اور 462 گرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق متعلقہ نجی بحالی مرکز کے مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بحالی مرکز سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق بحالی مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو علاج کی بجائے منشیات فراہم کی جاتی تھیں، بحالی مرکز کے مالک اور منیجر نے نشہ دینے کا لالچ دے کر بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔