ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والا 291 روپے مانگ رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔
گزشہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔