کہتے ہیں بیٹاہمیشہ باپ کے نقشِ قدم پر چلتاہے لیکن شہرۂ آفاق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کے صاحبزادے اپنے والد کی طرح فٹبالر نہیں بننا چاہتے بلکہ ٹینس کے میدان نام کمانا چاہتے ہیں اور اینڈی مرے کے فین بھی ہیں۔
لندن کے کوئینز کلب میں اینڈی مرے اپنی پریکٹس میں مشغول تھے کہ اچانک اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اوران کے بیٹے رومیو بیکہم ٹینس کورٹ پہنچے جہاں مصافحے کے بعد ڈیوڈ نے برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو بیٹے کی خواہش سے آگاہ کیا۔
13سالہ رومیو اینڈی کے ہمراہ ریکٹ تھام کر کورٹ میں پہنچا تو نہایت پر اعتمادی سے اینڈی کے خلاف شارٹ لگاکر ثابت کر دیا کہ جونیئر بیکہم مستقبل کا ٹینس اسٹار بننے جا رہا ہے۔
اس موقع پراینڈی اور رومیو کو آپس میں کھیلتے دیکھ کرڈیوڈ بیٹے کی تصاویر کھینچتے رہے اورجونیئر بیکہم کی کارکردگی سے بے حد خوش دکھائی دئیے۔